‎ Psalms 13

موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ داویؔد کا زبُور۔

1
13:1 کچھ بائبلوں میں۔
اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟
آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟
2
زیادہ تر بائبلوں میں 13:1۔
میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟
اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟
کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟

3
زیادہ تر بائبلوں میں 13:2۔
اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں،
میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،
4
زیادہ تر بائبلوں میں 13:3۔
اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے،”میں اُس پر غالب آ گیا،“
اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔

5
زیادہ تر بائبلوں میں 13:4۔
لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے،
میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔
6
زیادہ تر بائبلوں میں 13:5-13:6۔
میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا،
کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔
Copyright information for UrdUCV