‎ Psalms 40:6-8

6آپ قُربانیاں اَور نذریں نہیں چاہتے،
لیکن آپ نے میرے کان کھول دئیے ہیں۔
سوختنی نذروں اَور خطا کی قُربانیوں کی آپ کو حاجت نہ تھی۔
7تَب مَیں نے کہا،”اَے خُدا، دیکھئے مَیں حاضِر ہُوں؛
جَیسا کہ چمڑے کے نوشتے میں میری بابت لِکھّا ہُواہے۔
8اَے خُدا، آپ کی مرضی کو پُوری کرنا ہی میری خُوشی کا باعث ہے؛
کیونکہ آپ کے آئین میرے دِل میں ہے۔“
Copyright information for UrdUCV