Psalms 60
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔”شُوشنؔ ایدوتھ“یعنی شُوشنؔ شہادت کے سُرپر مَبنی داویؔد کا مِکتام ▼▼عُنوان: مُمکنہ طور پر ایک اَدبی یا موسیقی کی اِصطلاح ہو سَکتا ہے۔
کی تصنیف تعلیم کے لیٔے۔ جَب آپ نے ارام نحرائیمؔ یعنی مسوپتامیہؔ اَور ارام ضوباہؔ سے جنگ کی۔ اَور جَب یُوآبؔ نے لَوٹ کر وادی شور میں بَارہ ہزار اِدُومیوں کو ہلاک کیا۔ 1اَے خُدا، آپ نے ہمیں ردّ کر دیا اَور ہم پر ٹوٹ پڑے ہیں؛آپ خفا ہو چُکے ہیں۔ اَب ہمیں بحال کریں!
2آپ نے زمین کو لرزا دیا ہے اَور اُسے پھاڑ ڈالا ہے؛
اُس کے شگاف بھر دیں کیونکہ وہ تھرتھرا رہی ہے۔
3آپ نے اَپنے لوگوں کو مایوس کُن لمحے دِکھائے؛
آپ نے ہمیں لڑکھڑا دینے والا انگوری شِیرہ پِلایا۔
4لیکن جو آپ کا خوف مانتے ہیں اُن کی خاطِر آپ نے ایک پرچم برپا کیا ہے
جہاں وہ کمانوں کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جمع ہو سکیں۔
5اَپنے داہنے ہاتھ سے ہمیں بچائیں اَور ہماری مدد کریں،
تاکہ آپ کے محبُوب رِہائی پائیں۔
6خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس سے فرمایاہے:
”میں فخر و مسرّت کے ساتھ شِکیمؔ کے شہر کو تقسیم کروں گا
اَور سُکّوتؔ کی وادی کی پیمائش کروں گا۔
7گِلعادؔ کا مُلک میرا ہے اَور منشّہ کے مُلک پر بھی میرا حق ہے؛
اِفرائیمؔ کا مُلک میرے سَر کا خُود ہے،
یہُوداہؔ کا مُلک میرا عصا ہے۔
8مُوآب کا مُلک میرا مُنہ دھونے کا طشت ہے،
اِدُوم کے مُلک پر میں جُوتا پھینکتا ہُوں؛
اَور فلسطین کے مُلک پر میں فاتحانہ نعرہ مارتا ہُوں۔“
9مُجھے اُس محکم شہر میں کون پہُنچائے گا؟
اِدُوم کے مُلک تک میری قیادت کون کرےگا؟
10اَے خُدا، کیا آپ وہ نہیں جِس نے ہمیں ردّ کر دیا ہے
اَورجو اَب ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتے؟
11دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں،
کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔
12ہم خُدا کی مدد سے فتح حاصل کریں گے،
اَور وُہی ہمارے دُشمنوں کو پامال کریں گے۔
Copyright information for
UrdUCV