‎ Psalms 95:7-11

7کیونکہ وہ ہمارے خُدا ہیں
اَور ہم اُن کی چراگاہ کے لوگ،
اَور اُن کے گلّہ کی بھیڑیں ہیں۔
اگر آج تُم اُن کی آواز سُنو،

8تُم اَپنے دِلوں کو سخت نہ کرو، جَیسا تمہارے آباؤاَجداد نے مریبہؔ
مریبہؔ یعنی جھگڑا
میں کیا تھا،
اَور جَیسا اُنہُوں نے اُس دِن بیابان میں مَسّہؔ کے مقام پر کیا تھا،
9جہاں تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے آزمایا اَور میرا اِمتحان لیا،
حالانکہ مَیں نے جو کچھ کیا اُسے اُنہُوں نے دیکھا تھا۔
10چالیس سال تک میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛
اَور مَیں نے کہا کہ یہ اَیسے لوگ ہیں جِن کے دِل گُمراہ ہوتے رہتے ہیں،
اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔
11لہٰذا مَیں نے اَپنے قہر میں قَسم کھا کر اعلان کیا،
کہ یہ لوگ میری اُس آرامگاہ میں ہرگز داخل نہ ہوں گے۔
Copyright information for UrdUCV