Psalms 123
نغمۂ صعُود۔ عبادت کے لئے مُسافری نغمہ۔ 1میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں،آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔
2جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف،
اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں،
اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں،
جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔
3ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں،
کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔
4ہم نے مغروُروں کے تمسخر،
اَور گستاخوں کی حقارت کی
بہت برداشت کی۔
Copyright information for
UrdUCV