‎ Psalms 146

1یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔

اَے میری جان، یَاہوِہ کی حَمد کر۔

2میں عمر بھر یَاہوِہ کی سِتائش کروں گا؛
جَب تک میں زندہ ہُوں، اَپنے خُدا کی مدح سرائی کروں گا۔
3اُمرا پر ہی بھروسا کرو،
نہ فانی اِنسان پرجو بچا نہیں سکتے۔
4جَب اُن کی رُوح پرواز کر جاتی ہے تو وہ خاک میں مِل جاتے ہیں؛
اُسی دِن اُن کے منصُوبے مِٹ جاتے ہیں۔
5مُبارک ہے وہ شخص جِس کے مددگار یعقوب کے خُدا ہیں،
جِس کی اُمّید یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ہے۔

6خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور
سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔
یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔
7وہ مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں
اَور بھُوکوں کو کھانا کھِلاتے ہیں۔
یَاہوِہ قَیدیوں کو آزاد کرتے ہیں،
8یَاہوِہ اَندھوں کو بینائی بخشتے ہیں،
اَور یَاہوِہ جھُکے ہوؤں کو اُٹھا کھڑا کرتے ہیں،
یَاہوِہ صادقوں کو عزیز رکھتے ہیں۔
9یَاہوِہ پردیسیوں کی حِفاظت کرتے ہیں
اَور یتیم اَور بِیوہ کو سنبھالتے ہیں،
لیکن وہ بدکاروں کی راہوں کو کَج کر دیتے ہیں۔

10اَے صِیّونؔ! یَاہوِہ آپ کے خُدا اَبد تک سلطنت کرتے رہیں گے،
اُن کی سلطنت پُشت در پُشت قائِم رہے گی۔

یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
Copyright information for UrdUCV