Psalms 67
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔ تاردار سازوں کے ساتھ۔ ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔ 1خُدا ہم پر مہربانی کریں اَور ہمیں برکت دیںاَور اَپنا چہرہ ہم پر جلوہ گِر فرمائیں،
2تاکہ آپ کی راہیں زمین پر،
اَور آپ کی نَجات تمام قوموں پر ظاہر ہو جائے۔
3اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛
سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
4اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں،
کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں
اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔
5اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛
سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔
6تَب زمین اَپنی پیداوار دے گی،
اَور خُدا، ہمارے خُدا، ہم پر اَپنی نظرِکرم بنائے رکھیں۔
7خُدا ہمیں برکت بخشیں گے،
اَور زمین کی اِنتہا تک سَب لوگ اُن کا خوف مانیں گے۔
Copyright information for
UrdUCV