Psalms 93
1یَاہوِہ بادشاہی کرتے ہیں،وہ عظمت و جلال سے مُلبّس ہیں؛
یَاہوِہ عظمت و جلال سے کمربستہ ہیں
اَور طاقت سے مُسلّح ہیں۔
دُنیا اَپنی جگہ پر مضبُوطی سے قائِم ہے؛
اُسے اُس کے مقام سے ہٹایا نہیں جا سَکتا۔
2آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛
آپ اَزل سے ہیں۔
3اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں،
سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛
اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔
4زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ
اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں،
آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔
5آپ کے قوانین پائدار ہیں،
اَے یَاہوِہ، ابدُالآباد تک؛
تقدُّس آپ کے گھر کی زینت ہے۔
Copyright information for
UrdUCV