‎ Deuteronomy 5:23-25

23اَور پھر جَب تُم نے اُس تاریکی میں سے وہ آواز سُنی، جَب وہ پہاڑ آگ سے دہک رہاتھا، تَب تُم سبھی اَپنے قبیلوں کے سَب سربراہ اَور بُزرگ میرے پاس آئے، 24اَور تُم نے مُجھ سے فریاد کی،”یَاہوِہ ہمارے خُدا نے اَپنا جلال اَور اَپنی عظمت ہمیں دِکھائی ہے، اَور ہم نے اُن کی آواز آگ میں سے آتی ہُوئی سُنی ہے۔ آج ہم نے رُوبرو دیکھ لیا ہے کہ خُدا اِنسان سے باتیں کرتے ہیں تو بھی اِنسان زندہ رہتے ہیں۔ 25لیکن اَب ہم کیوں مَریں؟ کیونکہ بڑی ہولناک آگ ہمیں بھسم کر دے گی۔ اَور اگر ہمیں یَاہوِہ اَپنے خُدا کی آواز پھر سُننا پڑ جایٔے تَب تو ہم ضروُر فنا ہو جایٔیں گے۔
Copyright information for UrdUCV