Isaiah 40:3-5
3کویٔی پُکار رہاہے:”بیابان میں یَاہوِہ کے لیٔے
راہ تیّار کرو؛ ▼
▼راہ تیّار کرو؛ بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے راہ تیّار کرو
صحرا میں ہمارے خُدا کے لیٔے
شاہراہ ہموار کرو۔
4ہر وادی کو اُونچا کیا جائے گا،
ہر پہاڑ اَور ٹیلہ نیچا کر دیا جائے گا؛
ناہموار زمین ہموار کی جائے گی،
اَور اُونچی نیچی جگہیں میدان بنا دی جایٔیں گی۔
5اَور یَاہوِہ کا جلال آشکارا ہوگا،
اَور تمام بنی نَوع اِنسان اُس کو ایک ساتھ دیکھیں گے۔
کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے مُنہ سے فرمایاہے۔“
Copyright information for
UrdUCV