Isaiah 40:6-8
6ایک آواز آئی،”مُنادی کرو۔“اَور مَیں نے کہا:”مَیں کیا مُنادی کروں؟“
”ہر بشر گھاس کی مانِند ہیں،
اَور اُن کی ساری وفا شعاری میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے۔
7گھاس سُوکھ جاتی ہے
اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،
کیونکہ یَاہوِہ کی ہَوا اُن پر چلتی ہے۔
یقیناً لوگ گھاس ہیں۔
8گھاس مُرجھا جاتی ہے اَور پھُول جھڑ جاتے ہیں،
لیکن ہمارے خُدا کا کلام اَبد تک قائِم ہے۔“
Copyright information for
UrdUCV