‎ Jeremiah 31:31-34

31”دیکھو! وہ دِن آ رہے ہیں،“یَاہوِہ فرماتے ہیں،
”جَب مَیں بنی اِسرائیل
اَور بنی یہُوداہؔ کے ساتھ
ایک نیا عہد باندھوں گا۔
32جو اُس عہد کی مانند نہ ہوگا
جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ،
اُس وقت باندھا تھا،
جَب مَیں نے اُن کا ہاتھ پکڑکر،
اُنہیں مِصر سے باہر نکالا تھا،
کیونکہ اُنہُوں نے میرے اُس عہد کو توڑ ڈالا تھا،
حالانکہ میں اُن کا شوہر تھا،“
یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔
33”جو عہد مَیں بنی اِسرائیل کے ساتھ،
اُن دِنوں کے بعد باندھوں گا وہ یہ ہے،“یَاہوِہ فرماتے ہیں۔
”مَیں اَپنے آئین اُن کے ذہنوں پر نقش کر دُوں گا
اَور اُن کے دِلوں میں ڈالُوں گا۔
مَیں اُن کا خُدا ہوں گا،
اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔
34اَور ہر شخص اَپنے ہمسایہ کو
یا اَپنے بھایٔی کو یہ تعلیم نہ دے گا،’تُم یَاہوِہ کو پہچانو،‘
کیونکہ وہ سَب مُجھے نزدیکی سے جان لیں گے،
چُھوٹے سے لے کر بڑے تک،“
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے
”اِس لیٔے کہ مَیں اُن کی بدکاریوں کو مُعاف کر دُوں گا،
اَور اُن کے گُناہوں کو پھر کبھی یاد نہ کروں گا۔“
Copyright information for UrdUCV