‎ Leviticus 23:15-22

ہفتہ کی عید

15” ’اَور تُم سَبت کے اگلے دِن سے، جَب ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے پُولے لاؤگے، تَب سے گننا شروع کرنا جَب تک پُورے سات ہفتے پُورے نہ ہو جایٔیں۔ 16اَور ساتویں سَبت کے اگلے دِن سے پچاس دِنوں کی گِنتی کرنا؛ پھر تُم یَاہوِہ کے حُضُور نئے اناج کی نذر کی قُربانی پیش کرنا۔ 17اَور جہاں کہیں تمہاری رہائش ہو وہاں سے تُم ہلانے کی نذر کی قُربانی کے واسطے دو دہائی ایفہ
دو دہائی ایفہ تقریباً دو کِلو
مَیدہ کی خمیری روٹیاں لانا؛ جو یَاہوِہ کو پہلے پھلوں کی ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کی جائے۔
18اَور روٹیوں کے ساتھ سات یک سالہ بے عیب نر برّہ، اَور ایک بچھڑا اَور دو مینڈھے بھی لانا تاکہ یہ سَب اناج کی نذریں اَور تپاون کی نذروں کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذر جو غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہو۔ 19اَور پھر ایک بکرا گُناہ کی قُربانی کے لیٔے اَور دو یک سالہ برّے سلامتی کی نذر کے لیٔے ذبح کرنا۔ 20اَور کاہِنؔ دونوں برّے اَور پہلے پھل کے دونوں روٹیاں لے اَور اُنہیں ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور ہلائے۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس قُربانیاں اَور کاہِنؔ کا مُقرّر حِصّہ ہیں۔ 21اُسی دِن تُم مُقدّس اِجتماع کا اعلان کرنا اَور اُس دِن روزمرّہ کا کویٔی کام نہ کرنا۔ یہ تمہاری ساری پُشتوں میں تمہارے لیٔے ایک دائمی فرمان ہے۔

22” ’اَور جَب تُم اَپنی زمین کی فصل کاٹو، تو اَپنے کھیت کو کونے کونے تک پُورا نہ کاٹنا اَور نہ ہی اَپنے کھیت کی گری پڑی بالیں جمع کرنا بَلکہ اُنہیں غریبوں اَور تمہارے درمیان رہنے والے پردیسیوں کے لیٔے چھوڑ دینا۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔‘ “
Copyright information for UrdUCV