Psalms 34:12-16
12تُم میں سے جو کویٔی زندگی سے مَحَبّت رکھتا ہےاَورجو بھلائی اَور عمر درازی کا خواہشمند ہے،
13وہ اَپنی زبان کو بدی سے
اَور اَپنے لبوں کو جھُوٹ بولنے سے دُور رکھے۔
14بدی سے دُور رہے اَور نیکی کرے؛
صُلح کا طالب ہو اَور اُس کی کوشش میں رہے۔
15یَاہوِہ کی آنکھیں راستبازوں پر لگی رہتی ہیں
اَور اُن کے کان اُن کی دعاؤں پر لگے رہتے ہیں؛
16مگر یَاہوِہ بدکاروں کے خِلاف رہتے ہیں،
تاکہ اُن کا نام زمین پر سے مٹا ڈالیں۔
Copyright information for
UrdUCV