Psalms 53:1-3
1احمق اَپنے دِل میں کہتاہے،”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“
وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛
اُن میں کویٔی نہیں جو نیکی کرتا ہو۔
2خُدا آسمان پر سے نیچے
بنی آدمؔ پر نگاہ کرتے ہیں
تاکہ دیکھیں کہ کویٔی دانشمند
اَور کویٔی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔
3وہ سَب کے سَب خُدا سے گُمراہ ہو گئے، اَور سَب ایک ساتھ بگڑ گیٔے؛
اُن میں کویٔی بھی اِنسان نہیں جو نیکی کرتا ہو،
ایک بھی نہیں۔
Copyright information for
UrdUCV